اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

کینیڈا میں لائسنس یافتہ اور ممنوعہ ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ

کینیڈا میں لائسنس یافتہ اور ممنوعہ ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ

ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کی نسبت کینیڈا میں لائسنس یافتہ اور ممنوعہ ہتھیاروں کی تعداد میں 5.5 فی صد اضافہ ہو گیا ہے۔ جو کہ گزشتہ دہائی میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی تعداد 839,295 ہو گئی ہے ، ان میں زیادہ تعد ہینڈ گن کی ہے۔ ممنوعہ ہتھیاروں مثلاً مکمل خودکار گن کی تعداد 0.5 فی صد اضافے کے ساتھ 183,333 ہو گئی ہے۔ لائسنس یافتہ ہتھیاروں میں سب سے زیادہ اضافہ نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبریڈار ( 10.4 فی صد ) ، شمال مغربی ٹیریٹریز ( 10.4 فی صد ) ، سسکا شوان ( 9.3 فی صد ) ، یوکان ( 8.9 فی صد ) اور نووا سکوٹیا ( 8.8 فی صد ) میں ہوا ہے۔ نونا ووت واحد علاقہ ہے جہاں لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی ملکیت میں 6.3 فی صد کمی ہوئی ہے۔ ان ہتھیاروں کی تعداد میں سب سے کم اضافہ مینی ٹوبا ( 1.3 فی صد ) اور اونٹاریو ( 1.8 فی صد ) میں ہوا ہے۔ ممنوعہ ہتھیاروں میں سب سے زیادہ اضافہ یوکان میں ہوا ہے جہاں ان ہتھیاروں کی تعداد 6.5 فی صد اضافے سے 378 ہو گئی ہے۔ اس کے بعد برٹش کولمبیا میں ممنوعہ ہتھیاروں کی تعداد 4.9 فی صد اضافے سے 27,153 ، سسکا شوان میں 3.6 فی صد اضافے سے 7,969 اور البرٹا میں 3.2 فی صد اضافے سے 25,261 ہو گئی ہے۔ صرف اونٹاریو اور کیوبیک میں ممنوعہ ہتھیاروں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اونٹاریو میں یہ تعداد 2 فی صد کی کمی سے 75,342 اور کیوبیک میں 0.5 فی صد کمی سے 28,135 ہو گئی ہے۔ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے کینیڈین شہریوں کی تعداد 2016 میں 2.02 ملین سے بڑھ کر 2.07 ملین ہو گئی ہے۔