اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

جے سوریا کی انتہائی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کولمبو: سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان اور مایا ناز کھلاڑی سنتھ جے سوریا کی انتہائی غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس نے دنیا میں تہلکہ برپا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق سری لنکن کپتان اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی سنتھ جے سوریا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں سنتھ جے سوریا اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی عمل میں مصروف ہیں تاہم سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو خود سنتھ جے سوریا نے بدلہ لینے کی غرض سے لیک کیا ہے جب کہ سری لنکن حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب سنتھ جے سوریا کی سابقہ گرل فرینڈ ملیکہ سریسنہ جو اداکارہ ہونے ساتھ ساتھ ایک بزنس مین کی بیوی بھی ہیں، ملیکہ کا سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ قیاس آرائیوں پر یقین نہ کیا جائے میں حقیقت جلد سامنے لاوں گی۔

Sanath Jayasuriya sex tape leaked, He and his ex girlfriend on bed