اشاعت کے باوقار 30 سال

برٹش ایئرویز کی لندن اور ہیتھرو ایئر پورٹ سے تمام پروازیں منسوخ

لندن: برطانیہ کی ایئر لائن کمپنی برٹش ایئرویز کے کمپیوٹر نظام میں خرابی کے باعث 2 ہوائی اڈوں سے اپنی تمام تر پروازیں منسوخ کردیں جس کے باعث سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی برٹش ایئر ویز نے لندن کے ہیتھرو اور گیٹ وِک کے ہوائی اڈوں سے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایئر لائن کے مطابق یہ پروازیں کمپنی کے کمپیوٹر سسٹم میں بڑی خرابی کے باعث منسوخ کی گئیں۔ ان پروازوں کی منسوخی کے بعد لندن کے ان دونوں بڑے ہوائی اڈوں پر بہت بڑی تعداد میں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ برٹش ایئر ویز نے مسافروں کو دوسرے ایئر پورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق تکنیکی خرابی کو جلد از جلد دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

British Airways: Thousands disrupted as flights axed amid IT crash
loading...