اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

کینیڈا کے وزیر اعظم کی آمد رمضان پر اردو میں مبارک باد

کینیڈا کے وزیر اعظم کی آمد رمضان پر اردو میں مبارک باد

اوٹاوا: وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو اردو میں ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ماہ رمضان کی آمد پر کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کا اس ملک کی ترقی میں بہت بڑا ہاتھ ہے، کینیڈا سمیت پوری دنیا میں مسلمان رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس مقدس مہینے میں لوگ مسجدوں اور گھروں میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اکھٹے ہوں گے۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے جہاں اس ماہ مسلمان روزے اور نماز ادا کرتے ہیں اور مستحقین کے ساتھ ہمدردی اور ان کی مختلف طریقوں سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ رمضان المبارک میں مسلمان نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں اور مسلمان خاندان ایک دوسرے سے افطار کے اوقات میں ملتے ہیں جب کہ دنیا بھر میں ہم سب کے لیے رمضان کا مہینہ تحفے تحائف دینے لینے اور ان تحائف کی تعریف کرنے کا وقت ہوتا ہے۔

loading...