اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

ایر کینیڈا کی اووربکنگ کا ایک اور شکار

ایر کینیڈا کی اووربکنگ کا ایک اور شکار

سسکاٹون کا رہائشی چنگ یانگ لیو اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ ونی پیگ میں اپنے عزیزوں سے ملنے کے بعد واپسی کے لئے ایر پورٹ پہنچا۔ اس کی گرل فرینڈ ان دونوں کا سامان لئے آگے نکل گئی مگر لیو کو ایک شبہے کے باعث روک لیا گیا ۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے سلسلے میں ایر کینیڈا کے ایک کارکن نے اس کی مدد کی۔ اس اثنا میں اس کی گرل فرینڈ جہاز میں سوار ہو چکی تھی۔ مگر جب یہ مسئلہ حل ہو گیا تو اسی کارکن نے اسے بتایا کے جہاز میں اس کے لئے اب کوئی سیٹ خالی نہیں رہی تمام سیٹیں پہلے ہی بھر چکی ہیں۔ اس کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کیلگری چلا جائے وہاں سے سسکاٹون جانا آسان ہو گا۔ وہ کیلگری چلا گیا وہاں اسے ہوٹل میں ٹھہرنا پڑا مگر فضائی کمپنیوں کے قواعد کے مطابق اسے ایر کینیڈا کی طرف سے ہوٹل یا کھانے وغیرہ کے سلسلہ میں کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔ اس طرح ایر کینیڈا کی وجہ سے لیو کو اپنی گرل فرینڈ سے جدا بھی ہونا پڑا اور سفر کی الجھنوں اور مزید خرچ کی اذیت سے بھی دو چار ہونا پڑا۔

loading...