اشاعت کے باوقار 30 سال

مانچسٹر دھماکا بیمار ذہنوں کی بزدلانہ کاروائی ہے

 مانچسٹر دھماکا بیمار ذہنوں کی بزدلانہ کاروائی ہے

لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ مانچسٹر دھماکا دہشت گردی کی کارروائی ہے جب کہ دھماکہ شمالی انگلینڈ پر ہونے والا بدترین حملہ ہے۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے مانچسٹر دھماکے پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر دھماکا دہشت گردی کی کارروائی ہے، جس میں معصوم بچوں اورنوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ واقعہ شمالی انگلینڈ پر ہونے والا بدترین حملہ ہے، ہماری تمام ہمدردیاں دھماکے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جب کہ کنسرٹ میں دھماکا بیمار ذہنوں کی بزدلانہ کاروائی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس حملہ آوروں تک پہنچ چکی ہے، مانچسٹرمیں سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے، سکیورٹی اہلکاروں اور امدادی کارکنوں نے کمال بہادری دکھائی جب کہ دھماکے میں معصوم بچوں اورنوجوانوں کونشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ میوزک کنسرٹ کے دوران بم دھماکے میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوچکی ہے جب کہ 59 افراد زخمی ہیں۔

loading...