اشاعت کے باوقار 30 سال

نوسر بازوں نے ایک کینیڈین شہری کو لوٹ لیا

نوسر بازوں نے ایک کینیڈین شہری کو لوٹ لیا

نوسر بازوں نے بڑی مہارت سے برٹش کولمبیا کے ایک 90 سالہ شہری ران جونز سے آن لائن 2 لاکھ ڈالر ہتھیا لئے۔ نوسر بازوں نے انہیں یہ کہہ کر کہ وہ دہشت گردوں کی معاونت کر رہے ہیں کسی بھی قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لئے 2 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے لئے کہا۔ ران جونز کے مطابق نوسر بازوں نے سارا جال اتنی مہارت سے بنا تھا کہ ایک لمحے کے لئے بھی انہیں یہ خیال نہ آیا کہ ان کے ساتھ کوئی چال چلی جا رہی ہے۔ انہوں نے جیسے تیسے کر کے 2 لاکھ ڈالر ادا کر دئے۔ اب انہوں نے یہ ساری کہانی اس لئے عام کی ہے کہ دوسرے لوگ ہوشیار ہو جائیں اور وہ ان کی طرح لٹنے سے بچ جائیں۔

loading...