اشاعت کے باوقار 30 سال

مانچسٹر ایرینا کا حملہ آور سلمان عابدی ہے، برطانوی پولیس

لندن: مانچسٹر ایرینا پر حملہ کرنے والے کی شناخت لیبیائی نژاد برطانوی شہری سلمان عابدی کے نام سے ہوئی ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ سلمان عابدی لیبیا سے آنے والے مہاجرین کا بیٹا تھا۔ امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، بچوں، نوجوانوں اور خواتین سمیت 22 افراد کی زندگی موت کے اندھیروں میں گم ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت لیبیائی نژاد برطانوی شہری سلمان عابدی کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق چولٹن کے علاقے سے ہے،سلمان عابدی ممکنہ دہشت گرد کے طور پر برطانوی حکام کی نظر میں تھا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان عابدی کی عمر 22 سال ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کا تعلق لیبیا سے تھا، وہ لیبیا سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین کا بیٹا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سلمان عابدی برطانیہ میں پیدا ہوا تھا اور برطانوی شہری تھا، وہ فالوفیلڈ کے علاقے میں رہائش پذیر تھا، سلمان عابدی کے پڑوسی اس سے متعلق زیادہ معلومات نہیں رکھتے، حملہ آور سلمان عابدی لندن سیٹرین پر مانچسٹر پہنچا تھا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فالو فیلڈ، ویلی رینج اور چولٹن میں پولیس نے چھاپے مارے ہیں، فالو فیلڈ کے ایک گھر میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چھاپا مارا ہے۔ چھاپے کے دوران کنٹرولڈ ایکسپلوژن سے متعلق پولیس نے تصدیق کی، پولیس نے مانچسٹر دھماکوں کی تحقیقات میں ایک گرفتاری کی تصدیق بھی کی۔

Manchester attack: Salman Abedi named as bomber by police
loading...