اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

مانچسٹر خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی، ایک مشتبہ شخص گرفتار

لندن: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ کے موقع پر ہونے والے ایک خود کش حملے میں ایک آٹھ سالہ لڑکی سمیت 22 افراد ہلاک اور 59 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 12 بچوں کی عمریں 16 سال سے کم ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو یقین ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ بے رحمانہ حملہ کس نے کرایا ہے۔ پولیس نے مانچسٹر کے جنوبی علاقے چورلٹن سے ایک 23 سالہ شخص کو حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔ یہ دھماکہ پیر کی شب مقامی وقت کے مطابق دس بج کر 33 منٹ پر اس وقت ہوا جب مانچسٹر ایرینا میں گلوکارہ آریانا گرینڈے کا کنسرٹ ختم ہی ہوا تھا۔ دھماکہ ہال کے بیرونی علاقے میں ہوا جہاں باہر نکلنے والے افراد کا ہجوم موجود تھا۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں آٹھ سالہ سیفی روز روسو بھی تھیں۔ لنکاشائر کے پرائمری سکول کی ہیڈ ٹیچر کے مطابق سیفی روز روسو ہر انداز میں ایک بہت ہی پیاری بچی تھی۔ ایک اور 18 سالہ طالبعلم جیورجینا بھی دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ دھماکوں کے بعد اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں اعلی حکام وزیراعظم تھریسامے کو بریفنگ دیں گے۔ ادھر کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کر دی ہے۔دوسری جانب امریکی گلوکارہ کے ترجمان کا کہنا ہے آریانا گرینڈے خیریت سے ہیں۔ مانچسٹر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ بتایا جا رہا ہے۔ مانچسٹر ایرینا ،یورپ بھر کا سب سے بڑا ان ڈور ایرینا ہے جس میں 21 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

Manchester Arena Explosion 22 Dead After Blast At Ariana Grande Concert
loading...