اشاعت کے باوقار 30 سال

مانچسٹر سانحہ دہشتگردی کا ہولناک و قابل مذمت واقعہ ہے: ٹریزامے

مانچسٹر سانحہ دہشتگردی کا ہولناک و قابل مذمت واقعہ ہے: ٹریزامے

مانچسٹر: برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے نے کہا ہے کہ مانچسٹر سانحہ دہشت گردی کا ہولناک اور قابل مذمت واقعہ ہے انہوں نے انتخابی مہم معطل کردی۔ ٹیریزا مے نے کہا کہ مانچسٹر ارینا واقعہ کی تمام تفصیلات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے، تاہم پولیس واقعے کو دہشت گردی کے واقعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ رطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے مانچسٹر دھماکے پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر دھماکا دہشت گردی کی کارروائی ہے، جس میں معصوم بچوں اورنوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ واقعہ شمالی انگلینڈ پر ہونے والا بدترین حملہ ہے، ہماری تمام ہمدردیاں دھماکے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جب کہ کنسرٹ میں دھماکا بیمار ذہنوں کی بزدلانہ کاروائی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے 8 جون کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے اپنی انتخابی مہم معطل کر دی۔ برطانوی وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدری بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم کا یہ بیان مانچسٹر ایرینا میں ہونے والے سانحے کے بعد سامنے آیا ہے۔ مانچسٹر ایرینا پورے یورپ کا سب سے بڑاان ڈور ایرینا ہے، جس میں 21 ہزار تماشائیوں کی گنجائش موجود ہے۔ دھماکے کے وقت 15 ہزار سے زائد افراد اس ان ڈور ایرینا میں موجود تھے۔

loading...