اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

مانچسٹر دھماکہ، سیاسی جماعتوں کا انتخابی مہم معطل کرنے کا اعلان

مانچسٹر دھماکہ، سیاسی جماعتوں کا انتخابی مہم معطل کرنے کا اعلان

مانچسٹر: برطانوی شہر مانچسٹر میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد وزیر اعظم تھریسا مے اور حزب اختلاف کے رہنما جیریمی کوربن کی پارٹیوں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی فوری طور پر اپنی اپنی انتخابی مہم معطّل کرنے کا اعلان کر دیا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں 8 جون کو پارلیمانی انتخابات ہونا ہے۔ مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ صلاح و مشورے سے کیا جائے گا۔ کوربن نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے پر صدمے میں ہیں۔ مانچسٹر پولیس کے سربراہ آئن ہوپکنس کے بقول جب تک مزید تفصیلات سامنے نہیں آتیں، اس وقت تک اسے دہشت گردی کی کارروائی تصور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مانچسٹر میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

loading...