اشاعت کے باوقار 30 سال

سی پیک کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر موقف تبدیل نہیں ہو گا

سی پیک کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر موقف تبدیل نہیں ہو گا

بیجنگ: چین نے اعلان کیا ہے سی پیک منصوبے کی وجہ سے اس کا پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشمیر کے تنازعے پر موقف تبدیل نہیں ہو گا۔ چینی دفتر خارجہ کی ترجمان ہووا چون یانگ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے علاقائی تعاون اور روابط کو فروغ ملے گا، سی پیک کا مقصد خطے میں موجود ممالک کی ترقی اور ان کا استحکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ سب ملکوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لئے ہے، اس کی بنیاد باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات ہیں۔ جو بھی ممالک بیلٹ اینڈ روڈ کے راستے میں آتے ہیں ان سب کو اس کے ثمرات سمیٹنے کی بھرپور دعوت دیتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کے درمیان ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ملک بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے اس کا حل تلاش کر لیں گے۔ سی پیک کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف تبدیل نہیں ہو گا۔