اشاعت کے باوقار 30 سال

کلبھوشن کیس، پاکستان کی ایڈہاک جج کی تقرری کے لئے کوششیں شروع

کلبھوشن کیس، پاکستان کی ایڈہاک جج کی تقرری کے لئے کوششیں شروع

اسلام آباد: عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس پر پاکستان نے ایڈہاک جج کی تقرری کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں جبکہ پاکستان 6 ہفتوں میں کیس کی دوبارہ سماعت کے لئے درخواست دے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان عالمی عدالت میں اپنا وکیل نہیں بدلے گا اور پاکستان کی جانب سے خاور قریشی ہی عالمی عدالت میں پیش ہوں گے اور پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج کی تقرری کروانے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو 10 اپریل کو سزائے موت سنائی گئی تھی اور قانون کے تحت وہ 40 روز میں اپیلٹ کورٹ میں اپنی سزا کو چیلنج کر سکتا ہے یوں اس کے پاس اپنی سزائے موت کو اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کرنے کا کل آخری دن ہے۔ اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد 60 روز میں کلبھوشن آرمی چیف سے اپیل کر سکتا ہے جبکہ آرمی چیف کے فیصلے کے بعد 90 روز کے اندر کلبھوشن صدر پاکستان سے اپیل کر سکتا ہے۔