اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

زار نکولس دوم کی تخت نشینی

ٹائیگر شروف رینبو کے ہندی ورژن میں نظر آئیں گے

ٹائیگر شروف رینبو کے ہندی ورژن میں نظر آئیں گے

ممبئی: آج سے 3 دہائیاں قبل بننے والی ہولی وڈ فلم ’رینبو‘ اب تک لوگوں کو یاد ہے، اور درمیانی عمر کے لوگ تاحال اس کے سحر میں ڈوبے ہوئے ہیں، حالانکہ بعد میں اس فلم کے ریمیک بھی بنے۔ تاہم اب 1982 میں بننے والی اس بلاک بسٹر فلم کا ہندی ورژن بنایا جائے گا، جس میں ہیرو پنتی ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف ’رینبو‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے رینبو کے ہندی ورژن کے حقوق حاصل کرنے والی ٹیم نے اعلان کیا کہ فلم میں ٹائیگر شروف کو اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔ فلم کی ہدایات بانگ بانگ فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند دیں گے، جب کہ اس فلم کو آنند پکچرز اور ایم کیپیٹل وینچر کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ ہولی وڈ رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ فلم کی شوٹنگ فروری سے شروع کی جائے گی، جب کہ فلم کو 2018 کے آخر تک ریلیز کر دیا جائے گا۔ ہندی ورژن رینبو میں بھارتی فوج کے ایلیٹ یونٹ کے ان اہلکاروں کو دکھایا جائے گا، جو جنگ کی وجہ سے ہمالیہ کے پہاڑوں میں جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، فلم میں فوجیوں کی جدوجہد اور خطرات سے لڑنے کے مناظر کو مہارت سے پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 1982 میں بننے والی فلم رینبو بھی امریکی فوجیوں کی کہانی پر مبنی ہے، جو ویتنام جنگ میں خطرات سے لڑتے نظر آتے ہیں۔ ہولی وڈ کی رینبو میں مرکزی کردار سیلویسٹر اسٹالون نے ادا کیا تھا، جب کہ ہندی ورژن میں ٹائیگر شروف نظر آئیں گے۔