اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

امریکہ کا پاکستانی جھینگے خریدنے سے انکار

امریکہ کا پاکستانی جھینگے خریدنے سے انکار

کراچی: میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی ذرا سی غفلت کے باعث پاکستانی جھنگوں کی امریکی مارکیٹ تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ امریکی ٹیم ہر سال پاکستان کا دورہ کرتی ہے اور حفظان صحت کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں برس فشریز ڈیپارٹمنٹ امریکی ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث میرین فشریز ڈپپارٹمنٹ اب "ڈی ایس سرٹیفیکٹ" جاری کرنے کا اہل نہیں رہا۔ ڈی ایس سرٹیفکیٹ معیار کے تعین پر جاری کیا جاتا ہے اور امریکہ بغیر اس سرٹیفکیٹ کے کسی بھی ملک سے جھینگے نہیں خریدتا۔ ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی ذرا سی غفلت کے باعث پاکستان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گا۔