اشاعت کے باوقار 30 سال

ٹائم میگزین کے سرورق پر تصاویر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

ٹائم میگزین کے سرورق پر تصاویر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

واشنگٹن: روس آہستہ آہستہ امریکہ پر اثر انداز ہو نے لگا، ٹائم میگزین کے سرورق پر روسی عمارت کی وائٹ ہاؤس پر برتری کی تصاویر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، امریکی سیاسی حلقوں سمیت سکیورٹی حکام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی چیف کی برطرفی، انتخابات میں روسی ایجنسیوں کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں مشتبہ کردار، روس بارے امریکی صدر کی پالیسی میں بڑے یوٹرن کے بعد ٹائمز میگزین کے کور فوٹو کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس فوٹو میں بظاہر تو روس اور امریکہ کی دو بڑی عمارتیں ہی دکھائی گئی ہیں تاہم اس کے پیچھے چھپا پیغام یہ کہہ رہا ہے کہ روس آہستہ آہستہ امریکہ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ ٹائمز میگزین میں اس حالیہ وقت میں ایسا کور لگایا جانے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ملر کو 2016 کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کرنی ہیں جس میں دیکھا جائے گا کہ ٹرمپ یا اس کے کسی رکن نے روس سے کوئی مدد تو حاصل نہیں کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی روس کے لیے نئی پالیسیوں کی وجہ سے کافی حد تک سنجیدہ حلقے پریشان ہیں، امریکہ میں سیاسی حلقوں سمیت سکیورٹی حکام میں پریشانی کی لہر دوڑ چکی ہے۔ اس کی ایک اور بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ چند دن پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی سفارت کار سے ملاقات کے بعد اگلے ہی دن ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو عہدے سے ہٹانا کو بھی اس سے جوڑا جا رہا ہے۔

loading...