اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

زار نکولس دوم کی تخت نشینی

بوسہ لینے کی کوشش پر سانپ نے کاٹ لیا

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں سانپ کا بوسہ لینے والے شخص کو سانپ نے کاٹ لیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے پٹنم کاؤنٹی میں چارلز گوف نے ایک سانپ دیکھا۔ ان کا ایک ہمسائیہ رون رینلڈ نے اس سانپ سے کھیلنا شروع کر دیا۔ اس کھیل کھیل میں رون نے سانپ کا بوسہ لینے کی کوشش کی لیکن سانپ نے انہیں کاٹ لیا جس کے بعد رون کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ چارلز گوف کے مطابق رون نے کہا کہ میں اس سانپ کا منہ چومنے لگا ہوں اور پھر سانپ نے اس کے منہ پر کاٹ لیا۔ انھوں نے مزید کہا رون نے بے وقوفی کی۔ میرا خیال ہے کہ اس کو لگ رہا تھا کہ وہ بوسہ لے گا اور سانپ کچھ نہیں کرے گا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ رون کی حالت تشویشناک تھی لیکن اب ان کی حالت کافی بہتر ہے۔

Florida man tries to kiss snake, gets bit on the tongue