اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان دیکھا گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.80 روپے سے بڑھ کر 104.84 روپے اور قیمت فروخت 104.86 روپے سے بڑھ کر 104.90 روپے پر جا پہنچی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 105.80 روپے اور قیمت فروخت 106 روپے پر برقرار رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.25 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 118 روپے سے بڑھ کر 119.25 روپے پر جا پہنچی اسی طرح 55 پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 138.20 روپے سے بڑھ کر 138.75 روپے ہو گئی۔