اشاعت کے باوقار 30 سال

سپریم کورٹ کی جانب سے تحقیقات کے حکم کے باوجود استعفیٰ نہیں دوں گا

سپریم کورٹ کی جانب سے تحقیقات کے حکم کے باوجود استعفیٰ نہیں دوں گا

برازیلیا: برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے تحقیقات کے حکم کے باوجود استعفی نہیں دوں گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے کہا کہ ان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں جو ان کے مخالف ان کو بدنام کرنے کے لئے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات کا حکم خوش آئند ہے۔ اس سے انہیں خود کو معصوم ثابت کرنے میں مدد ملے گی، لیکن اس حکم کے باوجود وہ اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں ہوں گے اور نہ ہی استعفی دیں گے۔