اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

بیجنگ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خواہاں ہے

بیجنگ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خواہاں ہے

بیجنگ: چین کے صدر ژی جنپنگ نے کہا ہے کہ بیجنگ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خواہاں ہے۔ تاہم سیول کو امریکی تھاڈ میزائل نظام کی تعیناتی کے حوالے سے بیجنگ کے خدشات کو دور کرتے ہوے کشیدگی کا حل نکالنا چاہیے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ کے دورے پر آئے ہوے جنوبی کوریا کے صدارتی نمائندے لی ہا ئی چان سے بات چیت کرتے ہوے صدر ژی نے کہا کہ ان کا یہ دورہ چین جنوبی کوریا تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں جو کہ دونوں ممالک کے عوام کے بھی بہترین مفاد میں ہے۔ اس موقع پر لی ہائی نے صدر نون کی جانب سے اپنے چینی ہم منصب کے نام جذبہ خیر سگالی پر مبنی خط بھی پیش کیا۔

loading...