اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

دنیش کارتھک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی سکواڈ میں شامل

دنیش کارتھک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی سکواڈ میں شامل

نئی دہلی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے انجرڈ منیش پانڈے کی جگہ دنیش کارتھک کو سکواڈ میں شامل کر لیا۔ منیش پانڈے آئی پی ایل میں سن رائیزرز حیدر آباد کے خلاف میچ میں سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ بھارتی سلیکشن کمیٹی کے مطابق دنیش کارتھک کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 31 سالہ کارتھک نے 2004 میں ون ڈے ڈیبیو کیا اور انہوں نے اب تک 71 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگی۔