اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

زار نکولس دوم کی تخت نشینی

رنویر سنگھ کی ریپر کے روپ میں تصویر سے مداح حیران

رنویر سنگھ کی ریپر کے روپ میں تصویر سے مداح حیران

ممبئی: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نئی فلم میں ریپر کے کردار میں نظر آئیں گے جب کہ اداکار کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ بھارتی اداکار رنویر سنگھ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا کرتے ہیں اور اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں، اداکاری میں تو یقینی طور پر رنویر کا کوئی ثانی نہیں لیکن رنویر گانا گانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں اور کئی ایوارڈ شوز میں گلوکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔ رنویر سنگھ ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی رنویر نے آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں جس میں اداکار ریپر کے روپ میں نظر آئیں گے، رنویر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے روپ کی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ انتہائی خوفناک نظر آرہے ہیں۔ انسٹاگرام پر رنویر کی ریپر کے روپ میں تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا اور تصویر کو اب تک لاکھوں لوگ لائک کرچکے ہیں، رنویر کے مداحوں میں سے کسی نے اداکار کے نئے روپ کو پسند کیا تو کسی نے انہیں بھوت اور شیطان سے تشبیہ دی ہے اور کہا کہ رنویر ولن لگ رہے ہیں۔