اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

زار نکولس دوم کی تخت نشینی

اپنے گمشدہ فون کو تلاش کریں گوگل کی اس ایپ سے

اپنے گمشدہ فون کو تلاش کریں گوگل کی اس ایپ سے

آپ اپنے موبائل فون کو گم تو آسانی کرسکتے ہیں مگر بدقسمتی سے اسے دوبارہ تلاش کرنا کوئی آسان کام نہیں تاہم اب ایک گوگل ایپ صارفین کی مدد کے لیے سامنے آگئی ہے۔ اپنے گم یا چوری ہوجانے والے اینڈرائیڈ فون کو آپ کہیں سے بھی گوگل کی فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ سے تلاش یا اس کا ڈیٹا صاف کرسکتے ہیں۔ ویسے تو یہ فیچر پہلے بھی دستیاب تھا مگر اسے اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر کا نام دیا گیا تھا جس میں ویب براﺅزر سے گوگل سرچ پر آپ فون کی لوکیشن دیکھنے کے علاوہ اس کی رنگ بجانے یا ڈیوائس کا ڈیٹا صاف کیا جاسکتا تھا۔ مگر اب گوگل کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین یہی آپشن اس ایپ کے ذریعے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ بیشتر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں یہ ایپ کام کرتی ہے جس کے لیے آپ کو گوگل اکاﺅنٹ پر لاگ ان ہوکر آن لائن ہونے کے بعد لوکیشن فیچر کو آن کرنا ہوتا ہے۔ کچھ فونز میں سیکیورٹی فیچرز اسے کام کرنے سے روکتے ہیں تو نئی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں آپ سیٹنگز میں جاکر گوگل اور پھر سیکیورٹی میں جائیں، اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر سیکشن کے نیچے جاکر لوکیٹر فیچر کو ان ایبل بائی ڈیفالٹ کر دیں۔ اب اپنے گوگل اکاﺅنٹ سے لاگ ان ہوں جو آپ سے ہوسکتا ہے کہ فائنڈ مائی ڈیوائس کے لیے لوکیشن ڈیٹا کے استعمال کی اجازت طلب کرے تو اس پر ہاں کردیں۔