اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

عمان کی نئی سلام ائیرلائن نے پاکستان کے لئے پروازیں شروع کر دیں

عمان کی نئی سلام ائیرلائن نے پاکستان کے لئے پروازیں شروع کر دیں

سیالکوٹ: سلطنت آف عمان کی نئی قائم ہونے والی سلام ائیر لائن نے پاکستان کے لئے اپنی پروازیں شروع کر دیں۔ اس سلسلے میں سلام ائیر کی پہلی فلائٹ شہر اقبال کے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اتری تو ائیرپورٹ منیجر اذکار الحق نے سلام ائیر کے عملے اور مسافروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر سلام ائیرکے ڈائریکٹر گراؤنڈ آپریشنز محسن البلوشی، وحید البلوشی ریجنل منیجر گراؤنڈ آپریشنز، مجید القصابی بزنس ڈویلپمنٹ منیجر، سیف علی سعد الخادی، عمر حسنی، منیر صدیق وائس پریذیڈنٹ نارتھ پاکستان اور نواز حسین ڈسٹرکٹ سیلز منیجر سلام ائیر سیالکوٹ بھی موجود تھے۔

loading...