اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

زار نکولس دوم کی تخت نشینی

سپر سٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور 26 سال بعد ایک ساتھ

سپر سٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور 26 سال بعد ایک ساتھ

سپر اسٹار امیتابھ بچن ایک فلم میں 102 سال کے بزرگ بنیں گے اور اداکار رشی کپور ان کے 75 سال کے بیٹے کا کردار ادا کریں گے۔ امیش شکلا کی ہدایت میں بننے والی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ میں امیتابھ اور رشی کپور ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ مصنف اور ہدایتکار سومیا جوشی کے کامیاب گجراتی ڈرامے ’102 ناٹ آؤٹ‘ کا فلمی ورژن ہوگا۔ یہ فلم ایک والد اور بیٹے کی محبت کی کہانی ہے۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہو چکی ہے اور جولائی کے آخر تک ختم ہو گی۔ امیتابھ بچن اور رشی کپور تقریباً 26 سال کے بعد بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ آخری بار دونوں اداکاروں نے 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اجوبہ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ امیتابھ بچن اور رشی کپور ایک ساتھ کئی ہٹ فلموں کا حصہ رہے۔ ان دونوں نے 'امر اکبر انتھونی'، 'کبھی کبھی'، 'قلی' اور 'نصیب' جیسی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔ امیش شکلا کی پچھلی فلم میں رشی کپور امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم 'آل از ویل' میں نظر آئے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ امیتابھ اور شری کپور کی جوڑی اس بار بڑے پردے کیا جادو بكھیرتی ہے۔