اشاعت کے باوقار 30 سال

کانگو کی جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 3 ہزار سے زائد قیدی فرار

کانگو کی جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 3 ہزار سے زائد قیدی فرار

برازاویلا: افریقی ملک کانگو کی اہم جیل پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 ہزار سے زائد قیدی فرار ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو کی مکالا جیل پر مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا جس کے بعد 3 ہزار سے زائد قیدی فرار ہو گئے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا اور اپنے ہمراہ تقریبا 50 قیدیوں کو ساتھ لے گئے جب کہ اس موقع پر مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جس میں ایک درجن سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جیل سے فرار ہونے والے قیدی انتہائی خطرناک ہیں اور انہیں کہیں بھی دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر آگاہ کیا جائے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والوں میں سابق سیاستدان اور خود کو خلیفہ کہلوانے والا نی موندا نسیمی بھی شامل ہے جس کے پیروکاروں نے جیل پر حملہ کیا۔ واضح رہے کہ پولیس نے نقص امن کے پیش نظر ملک میں قدیم روایات نافذ کرنے کی جدوجہد کرنے والے سابق سیاستدان اور خودساختہ خلیفہ نی موندا نسیمی کو گرفتار کرلیا تھا۔