اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

زار نکولس دوم کی تخت نشینی

ٹائی ٹینک کے ہیرو کا ایک اور معاشقہ ناکام

کیلیفورنیا: ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ سے نام کمانے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور 25 سالہ ماڈل گرل نینا اگڈل نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔ ہالی ووڈ کی 1997 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار لیو نارڈو ڈی کیپرپو اپنے معاشوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں جب کہ برازیل کی سپر ماڈل جسل بنچن سے بھی 5 سال تک طویل معاشقہ رہا جس کی ناکامی کے بعد انہوں نے جواں سال ماڈل گرل سے قربتیں بڑھا لیں لیکن اب ایک بار پھر لیو نارڈو محبت میں ناکامی کا شکار ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار لیو نارڈو ڈی کیپرپو اور 25 سالہ ماڈل گرل نینا اگڈل کو گزشتہ ہفتے ریاست کیلیفورنیا کے سیاحتی مقام مالیبو میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا لیکن اچانک دونوں نے شدید اختلافات کے باعث علیحدگی اختیار کرلی جب کہ دونوں کا معاشقہ ایک سال تک جاری رہا ہے اور اب ان کی علیحدگی کی تصدیق قریبی دوستوں نے بھی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اداکار لیو نارڈو ڈی کیپریو کو فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور یہی نہیں انہیں فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ آسکر بھی اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔