اشاعت کے باوقار 30 سال

افغان خا تو ن ہواباز تنہا ہوائی جہاز میں دنیا کا چکر لگانے کے لئے روانہ

افغان خا تو ن ہواباز تنہا ہوائی جہاز میں دنیا کا چکر لگانے کے لئے روانہ

واشنگٹن: امریکا میں مقیم ایک افغان خا تون ہواباز نے تنہا ہوائی جہاز میں دنیا کا چکر لگانے کا مشن شروع کر دیا ہے۔ اس منفرد سفر میں گذشتہ روز 19 سالہ شائستہ واعظ کا طیارہ کینیڈا کے شہر مانٹریال کے ہوائی اڈے پر اترا۔ وہ 5 براعظموں کے 18 ملکوں میں 30 مقامات پر پڑاو کریں گی۔ اس سفر میں مصر، قطر، بھارت، انڈونیشیا شامل ہیں۔ اس کا یہ سفر اگست میں اختتام پذیر ہو گا۔ وہ 320 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طیارہ اڑا رہی ہیں۔ شائستہ اپنے طیارے میں تنہا سفر کر رہی ہیں،ٍ وہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ہوابازی کے میدان میں خواتین بھی مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شائستہ نے کہا کہ جب مجھے اندازہ ہوا کہ میں طیارہ اڑانے کی بے حد شوقین ہوں تو میں نے اس مقصد کے حصول کے لیے اپنے اہداف متعین کیے۔ شائستہ واعظ افغان پناہ گزین تھیں اور اس کا خاندان سنہ 1987ء سے امریکا میں مقیم ہے۔