اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھنے سے لڑکی ہلاک، متعدد زخمی

نیویارک: نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں سابق امریکی فوجی نے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی۔ نشئے میں دھت اہلکار کے اس عمل کے باعث جوان لڑکی ہلاک اور 23 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی حکام نے واقعے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابھی تک اس کا تعین نہیں ہو سکا ہے کہ گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھانے کا عمل دانستہ یا غیر دانستہ تھا۔ مدہوش اہلکار کے دہشت ناک عمل سے جوان لڑکی ہلاک اور 23 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شہری انتظامیہ یا پولیس حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا، لیکن پولیس کے ایک ترجمان نے صرف اتنا بتایا ہے کہ بظاہر یہ ایک کار حادثہ محسوس ہوتا ہے۔

Car Accidentally Runs Over Sidewalk Killing Girl And Injuring 23 In New York
loading...