اشاعت کے باوقار 30 سال

سلمان خان کی اپنے باڈی گارڈز پر مہربانیاں

سلمان خان کی اپنے باڈی گارڈز پر مہربانیاں

دبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر دریا دلی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے باڈی گارڈز کو دبئی لے جا کر خوب سیر و سیاحت کرائی۔ سلمان خان فلم نگری میں تحفے تحائف دینے اور ساتھی اداکاروں کی مدد کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور سلو میاں دوستوں کی مدد کے لیے انتہائی قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں جب کہ وہیں اپنے ساتھ رہنے والے لوگوں کا بھی خاص خیال کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے باڈی گارڈز کو مزے کروا دیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے ساتھ سائے کی طرح رہنے والے باڈی گارڈز پر مہربان ہو گئے ہیں اور اپنے 15 محافظوں کو ذاتی خرچ پر دبئی کی سیر و سیاحت کے لیے ساتھ لے گئے ہیں جہاں انہیں سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ شاپنگ بھی کرائیں گے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔