اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

کرس گیل نے اپنی گزشتہ زندگی سے پردہ اٹھا دیا

کرس گیل نے اپنی گزشتہ زندگی سے پردہ اٹھا دیا

جمیکا: ٹی 20 کرکٹ کا دمکتا ستارہ اور جمیکا کے رہائشی ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے اپنی بچپن کی زندگی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا جو غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور اب شہرت کی بلندیوں پر ہیں، کرکٹ کی دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں اور اچھی خاصی کمائی بھی کی۔ چھکوں کی مشین اور میچ کے دوران ہمیشہ چہرے پر مسکراہٹ رکھنے والے کرس گیل غریب خاندان کے ہاں پیدا ہوئے اور بچپن انتہائی مشکلات میں گزارا، حتیٰ کہ اس کے والدین کی استطاعت اتنی بھی نہیں تھی کہ سکول کی فیس ادا کر سکیں، کرس گیل نے اپنی تعلیم کا سلسلہ ختم کیا اور بچپن میں ہی گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے سڑکوں سے خالی بوتلیں اور دیگر کچرہ اٹھانا شروع کر دیا تھا۔ کئی دفعہ ایک وقت کے کھانے کے لیے چوری بھی کی۔ کرس گیل کا آج بھی یہ خیال ہے کہ اگر وہ کرکٹ ٹیم میں جگہ نہ بنا پاتے تو آج بھی سڑکوں پر اپنی زندگی بسر کر رہے ہوتے۔

loading...