اشاعت کے باوقار 30 سال

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان دیکھا گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی گھٹ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.83 روپے سے بڑھ کر 104.84 روپے اور قیمت فروخت 104.85 روپے سے بڑھ کر 104.86 روپے پر جا پہنچی تاہم 10 پیسے کی کمی سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 105.90 روپے سے کم ہو کر 105.80 روپے اور قیمت فروخت 106.10 روپے سے کم ہو کر 106 روپے پر آ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 117 روپے اور قیمت فروخت 118 روپے پر برقرار رہی جبکہ 70 پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 136.50 روپے سے بڑھ کر 137.20 روپے اور قیمت فروخت 137.50 روپے سے بڑھ کر 138.20 روپے جا پہنچی۔

loading...