اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

زار نکولس دوم کی تخت نشینی

وسطی مالی میں جلد تیز رفتار مداخلت فورس تعینات کرنے کا اعلان

وسطی مالی میں جلد تیز رفتار مداخلت فورس تعینات کرنے کا اعلان

مالے: اقوام متحدہ نے وسطی مالے میں تیز رفتار مداخلت فورس تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن کے نئے سربراہ جین پیری لاکروٹکس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم وسطی مالی میں عدم سکیورٹی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیز رفتار مداخلت فورس کی تعیناتی پر غور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال کی روشنی میں اقوام متحدہ کے مالی مشن کو انتہائی اہم مشن دیا گیا ہے اور اپنی پوری کوششوں کی باوجود یہاں صلاحیت کی کمی دکھائی دے رہی ہے اور اس کمزوری کو دور کرنے کیلئے یہاں بہت جلد نئی فورس کی تعیناتی کی جارہی ہے۔