اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

شوہر کی آخری رسومات کے اخراجات کے لئے بچے کو گروی رکھنے والی خاتون لاپتہ

شوہر کی آخری رسومات کے اخراجات کے لئے بچے کو  گروی رکھنے والی خاتون لاپتہ

نئی دہلی: شوہر کی آخری رسومات کے اخراجات کے لئے بچے کو 2 ہزار کے عوض گروی رکھنے والی بھارتی خاتون اپنے 2 بچوں سمیت لاپتہ ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق اپنے شوہر کی آخری رسومات کے اخراجات پورے کرنے کے لئے بچے کو رہن رکھنے والی آگرہ کی خاتون دو روز بعد لاپتہ ہو گئی۔ خاتون آگرہ سے ٹرین کے ذریعے ناگا لینڈ جا رہی تھی۔ ریتا نامی خاتون نے بچے کو 2 ہزار کے عوض رہن پر رکھا تھا جو آگرہ میں پیسے کمانے کے لئے آئی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون ناریش پارس نامی شخص کے ساتھ آگرہ گئی تھی جو اسے تندلا ریلوے سٹیشن پر لے کر گیا اور ریلوے پروٹیکشن فورس سے التجا کی کہ اسے دیما پور کے لئے شیڈول براہما پترا ٹرین میں بیٹھا دیں۔ ناریش پارس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرین لیٹ تھی اور میں خاتون کی سارا دن مدد کر کر کے تھک چکا تھا لہذٰا میں نے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف ) کے عملے کو خاتون کے بارے بتا کر ٹرین میں برتھ دلوانے میں مدد کرنے کا کہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناریش پارس نے مزید کہا کہ اہل کاروں کی یقین دہانی کے بعد وہ آگرہ سے واپس آ گیا مگر پھر پتہ چلاکہ خاتون ٹرین سے لاپتہ ہو گئی ہے جس کے ساتھ اس کے 2 بچے بھی تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ ریلوے سٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

loading...