اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

زار نکولس دوم کی تخت نشینی

اطالوی حکومت کی 100 سے زائد تاریخی محل لوگوں کو مفت دینے کی پیشکش

اطالوی حکومت نے 100 سے زائد تاریخی محل لوگوں کو مفت دینے کی پیشکش

روم: اطالوی حکومت نے 100 سے زائد تاریخی محل لوگوں کو مفت دینے کی ناقابل یقین پیشکش کر دی ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کے لئے بس ایک شرط پوری کرنی ہو گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق اطالوی حکومت کا کہنا ہے کہ 103 تاریخی عمارتیں جن میں قلعے، گرجا گھر، مینار، اور محلات بھی شامل ہیں لوگوں کو مفت دئے جائیں گے۔ یہ عمارتیں صرف ان لوگوں کو دی جائیں گی جو ان کی تزئین و مرمت کر کے انہیں خوبصورت اور مقبول سیاحتی مقامات میں بدل سکیں۔ حکومت کی خواہش ہے کہ ان تاریخی عمارتوں کو لینے والے لوگ انہیں ہوٹلوں اور ریستورانوں میں بدل دیں تا کہ دنیا بھر سے سیاح ان کی سیر کو آئیں۔ عمارتوں کی تزئین و آرائش کے دوران ان کی تاریخی شناخت کو محفوظ رکھنا بھی لازم ہو گا۔