اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

زار نکولس دوم کی تخت نشینی

چینی انجینئرز نے کمال کر دیا

چینی انجینئرز نے کمال کر دیا

ساہیوال: پاک چین دوستی دنیا میں ایک مثال ہے اور دوست ملک چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ جو کہ بجلی ہے اسے حل کرنے میں اپنی پوری قوت سے ساتھ دے رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر ساہیوال میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے تحت لگائے جانے والے کول پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کو چینی انجینئرز نے اپنی تمام تر مہارتوں کو استعمال کرتے ہوئے پورا کیا۔ آج اس پاور پلانٹ کا یونٹ 1 پوری قوت کے ساتھ چلا دیا گیا ہے اور اس سے 660 میگاواٹ بجلی کی پیدوار شروع کر دی گئی ہے۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ اس وقت 673 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا ہے ۔ساہیوال کول پاور پلانٹ میں 660 میگاواٹ کے دو یونٹس ہیں ۔کول پاور پلانٹ پاکستان کا پہلا سپر کریٹیکل کول پاور پلانٹ ہے ۔