اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

افغان خاتون پائلٹ دنیا کے گرد تنہا چکر لگانے کیلئے پرعزم

مانٹریال: دنیا کے گرد تن تنہا چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون کا اعزاز پانے کی کوشش میں افغان پائلٹ امریکا سے اپنا خواب سچ کرنے کے لئے نکل پڑیں۔ انتیس سالہ شائستہ واعظ افغان نژاد امریکی ایک پائلٹ ہیں۔ انہوں نے دنیا کے گرد اکیلے چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون بننے کا خواب دیکھا اور اسے حقیقت بنانے کے لئے نکل کھڑی ہوئیں۔ شائستہ فلوریڈا کے شہر ڈیٹونا بیچ سے اپنے سفر پر نکلیں اور کینیڈا کے شہر مانٹریال پہنچ گئیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہم وطنوں کو پیغام دینا چاہتی ہیں دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ شائستہ بیچ کرافٹ بوننزا اے تھرٹی سکس جہاز پر دنیا کے گرد اٹھائیس ہزار پانچ سو کلو میٹر فاصلہ طے کر کے رواں برس اگست میں واپس پہنچیں گی۔ اس دوران وہ اٹھارہ ملکوں میں رکیں گی۔ شائستہ روسی فوج کے خلاف لڑائی کے دوران ایک مہاجر کیمپ میں پیدا ہوئیں اور 1987 میں اپنے والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہوئیں۔

Afghan pilot Shaesta Waiz takes flight for women