مسلم لیگ ن نے یوم دفاع جمہو ریت منایا اپنے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا اور موجو دہ حکو مت پر زور دیا کہ وہ وعدے نبھانا سیکھے اور صحیح فیصلے کرے ساتھ ہی کچھ پوا ئنٹ بھی بتا ئے کہ اگر ان پر عمل کر لیا جاتا تو آ ج ہم جنت میں بیٹھے ہو تے ہم بڑے انہماک سے خبر یں سن رہے تھے کہ اچانک ہم پر بڑا زبر دست انکشاف ہوا کہ وزیر اعلی پنجاب میں سنگر بننے کی زبر دست صلا حیت ہے اور انہو ن نے زبر دست غزل گا ئی جسنے ہمیں چونکا دیا کہ ہمارے لیڈ روں میں ہر قسم کی صلا حیت مو جود ہے اور ہما را سینہ فخر سے پھول گیا اور ہمیں لگا کہ ہمیں جلد ہی ایک اچھا سنگر ملیگا
ساتھ ہی اس جلسے میں کارکنو ںکی مار پٹا ئی بھی دکھا ئی جاتی رہی جو ایک دوسرے کو دھکے دے رہے تھے اور مار رہے تھے اس سے پہلے خوا تین کا احتجاج تھا کسی ایک خاتون کو اسٹیج پر بٹھانے پر جبکہ وہ صاجبہ احتجاج اور مار پٹا ئی دیکھ کر اسٹیج سے نیچے آگئیں تھین کاش یہ ہی بات بغیر احتجاج اور آپس کی پٹائی کے ہو جاتی مگر کیا کریں کہ ہمارا کردار بن گیا ہے احتجاج ہر بات پر اور مار کٹا ئی ہمارا تشخص بن گیا ہے گو یہ لکھتے ہو ئے ھمارا قلم بھی احتجاج کر رہا ہے مگر کیا کریں کہ طاقت بھی اسی قلم کی ہے اور ہم بھی اپنے لیڈروں کی طرح اسکے احتجاج کی پرواہ کیئے بغیر لکھ رہے ہیں جمہو ریّت کا دفاع تھا اسلئے ہمیں زیادہ شکا یت نہیں ہے کہ کہتے ہیں کہ جمہو ریت میں جسکا جو چاہے کر سکتا ہے کھلی چھوٹ ہے اسکا سب سے زیادہ فا ئدہ کار کن اٹھا تے ہیں ایک دوسرے کو مار کر کم از کم دل تو ٹھنڈا ہو جاتا ہے