اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 22 Sep 2008 22:02:00

ایک اور دھماکہ

دل دکھ رہا ہے معصوم قیمتی جانوں کے زیاں پر ملک کی خوبصورت املاک کی تباہی پ

با خبر رہنے کی خواہش نے آج صبح صبح پھر ہمیں ایک ایسے دکھ میں مبتلا کر دیا کہ نہ الفاظ ساتھ دیتے ہیں اور نہ جزبات ہی قابو میں ہیں کہ رمضان المبارک کے اس محترم ماہ میں کون شقی القلب ایسا اقدام کر سکتا ہے کہ اسنے خود کو اڑایا اور دھماکہ خیز مواد سے بھرے ٹرک کے زریعے ایک فائو اسٹار ہوٹل کو آگ کے گولے میں تبدیل کر دیا اور اس ہوٹل میں موجود معصوم لوگوں کی جان لے لی جنمیں نہتے گارڈ تھے جو اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کچھ غیر ملکی تھے بہت سے روزے دار تھے جو شاید آخری روزہ کھول رہے تھے موت کی آہٹ سے بے خبر                                                                         

عقل حیران ہے سوچ لاچار اور دماغ سن کہ کس کو دوش دیں کسکا دامن پکڑیں کسکو مورد الزام ٹہرا ئیں کس پر انگلی اٹھائيں کہ دل نہیں مانتا کہ یہ کوئی مسلمان ہو سکتا ہے کیونکہ کتنا ہی سخت دل مسلمان ہو اس مبارک ماہ میں اتنا بڑا ظلم نہیں کر سکتا کہ یہ حرمت کا مہینہ ہے جسمیں ہر برائی سے بچنے کی کوشش کمزور سے کمزور درجے کا ایمان رکھنے والا مسلمان بھی ایسی جرکت نہیں کر سکتا  یہ کوئی پاکستانی نہیں ہو سکتا کہ وہ امین ہے اپنے ملک کے لوگوں کا انکی جانوں کا انکی املا ک کا پھر یہ کون سخت دل ہیں جو معصوم لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں انکا مقصد کیا ہے ؟ ہم سوچنے پر مجبور ہیں کیا یہ اسلام دشمنی ہے  کچھ دنوں پہلے تک یہ دوسرے اسلامی ممالک میں ہو رہا تھا اب یہ ہمارے ملک تک آ پہنچا ہے 

دل دکھ رہا ہے معصوم قیمتی جانوں کے زیاں پر ملک کی خوبصورت املاک کی تباہی پر کہ ملک کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے والی ایک عمارت لمحوں میں کھنڈ ر بن گئی اور جو جانیں ختم ہوئیں جو مائيں بیٹوں سے محروم ہوئيں جو باپ جوان بیٹوں کو لحد میں اتار رہے ہونگے جو بچّے باپ کا انتظا ر کرینگے جن سہاگنوں کی چوڑیاں ٹوٹینگی جنکا انتظار اب زندگی بھر کا ہے انکے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے نہ الفاظ ہیں نہ طاقت  

بزرگوں سے سنا تھا کہ ایک وقت ایسا آئگا کہ نہ مارنے والے کو پتہ ہوگا کہ کیوں مار رہا ہے نہ مرنے والے کو پتہ ہوگا کہ اسکا قصور کیا ہے اسوقت ہم بڑی حیرت سے سوچتے تھے ایسا کیسے ہوگا اور دعا کرتے تھے کہ ہمارے سامنے نہ ہو مگر افسوس یہ پتہ نہیں تھا کہ بہت جلد یہ بات پوری ہونیوالی ہے جسکو قیامت کی نشانی کے طور پر دلمیں خوف خدا پیدا کرنے کے لئے سنایا جاتا تھا وہ اتنی جلدی پوری ہوگی اسکا ہمیں سان وگمان بھی نہ تھا جسطرف دیکھتے ہیں قتل و غارت گری ہے کبھی کبھی تو ہمیں خوف ہوتا ہے کہ شاید وہ قوم جسکو یاجوج وماجوج کہتے ہیں اور جو قیامت کے نزدیک پیدا ہوگی لگتا ہے کہ وہ پیدا ہو گئي ہے تفسیر میں ہے کہ وہ بڑی جنگجو قوم ہوگي بو پہاڑوں سے پھسلتی ہوئی آ ئيگي اور دنیا کو تہہ تیغ کر دیگي تو وقت آگیا ہے استغفار کا اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کا اپنے ما لک حقیقی کے آگے گڑگڑانے کا کہ وہ ہمارے گناہوں کو معاف کر دے اور ہمیں شر انگيزوں سے اپنی حفاظت مین رکھے آمین  

کس منہ سے کسی کو کچھ کہیں کہ ارباب اختیار کہتے ہیں کہ انہیں پتہ تھا کہ ایسا کچھ ہونیوالا ہے پھر کہا ں گیا انکا انتظام کیون نہتے گارڈ اپنی جانوں پر کھیل کر آگ بجھانے کی کوشش میں تھے کیوں انکے پاس فائراسٹنگوشر تک نہ تھا کیوں آگ بجھانیوا لے عملے کے پاس سیڑھیان تک نہ تھیں کہاں ہیں ارباب حل و عقد ابھی تک کسی شعبے مین بہتری نہیں ہے میڈیا سے شکایت ہے کہ اسنے کیوں سب کچھ لوگوں تک پہنچا دیا یہ وہ ہی میڈیا ہے جسکی تعریف کرتے کرتے آپ تھکتے نہ تھے آج اسی سے شکوہ ہے کہ سچ کیوں کہہ رہا ہے سب کچھ کیوں بتا رہا ہے عقل حیران ہے  

حکمرانوں کو چاہئے کہ پارٹیا ں ظہرانے اور ڈنر نہ دیں بلکہ وقت ہے سب کے مل بیٹھنے کا اپنی کوتا ہیوں کو ڈھونڈھنے کا اپنی صلاحیتوں کو کام میں لانے کا ایک دوسرے کے مسائل کو حل کرنے کا لوگو ں میں اعتماد پید ا کرنے کا انکے زخموں پر مرہم رکھنے کا جو صرف مرنے کے بعد پیسے کی شکل میں نہ ہو بلکہ انکی زندگی بچانے کے لئے ہو کہ اپنے جوان جنازوں کے عوض پیسہ لینا کسی کو قبول نہیں یہ دکھ کی بات ہے کہ جان کا بدل کوئی نہیں گو موت بر حق ہے اور جیسے آنی ہے آئيگی کہ ہم مسلمانوں کا عقیدہ ہی یہ ہے لیکن حالات کو سنوارنا اور جان و مال کی حفاظت حکو مت وقت کی پہلی زمہ داری ہے بہت سوچنے کا وقت ہے بہت سمجھنے کی ضرورت ہے ایسا نہ ہو کہ خدانخواسطہ سوچتے رہ جائیں اور دشمن بڑی زک دے جائے اللہ نہ کرے اللہ میرے ملک کا اسمیں رہنے والوں کا محافظ ہو آمین ثمّہ آمین    


4.5 / 5 (4 Votes)




Rizwan (qreshi.rizwan @.com) India

This is one of the best side in intrenet midie.
I read form last six month evrey day.

(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں




 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier