67 کروڑ لوگ آج بھی رفع حاجت کے لیے پرانا طریقہ اختیار کیے ہوے ہیں
نئی
دہلی (اردو ٹائمز) عالمی صحت تنظیم کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں تقریبا 67 کروڑ افراد آج بھی رفع
حاجت کے لیے کھلی جگہوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ جبکہ دنیا میں تقریباََ ارب بیس کروڑ
افراد اب بھی رفع حاجت کے لیے کھلی جگہوں کا استعمال کرتے ہیں جس کی سب سے زیادہ
تعداد ہندوستان میں بیان کی گئی ہے۔ صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی کی سپالئی
سے متعلق عالمی تنظیم صحت کی طرف سے جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے
کہ ہندوستان میں آج بھی ایسے افراد کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں جو رفع حاجت کے
لیے پرانے زمانوں کے طریقے ہی استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں
ایسے لوگوں کی تعداد گھٹ رہی ہے 1990 میں یہ تعداد 24 فیصد تھی جو کہ 2006 میں گھٹ
کر 18 فیصد ہو گئی ہے۔