گوجرانوالہ
(اردو ٹائمز) ندیم عرف نیدو نے گن پوائنٹ پر بھاوج کو جان کی دھمکی دیتے ہوئے اس
کے ساتھ زیادتی کی اور موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اروپ
کے علاقہ سبحان ٹاؤن لوہیانوالہ میں جعفر
حسین اپنی بیوی کے ہمراہ رہتا ہے ۔ جعفر حسین ایک مزدور ہے اور محنت مزدوری کے
سلسلے میں اکثر گھر سے باہر ہی رہتا ہے۔ اس دن بھی جعفر حسین کام کے سلسلے میں باہر
کیا ہوا تھا اور گھر میں اس کی بیوی سمیرا اکیلی تھی اسی دوران جعفر حسین کا خالہ
زاد بھائی ندیم عرف نیدو گھر میں داخل ہوا اور سمیرا سے چھیڑ خانی کرنے لگا۔ سمیرا
کے منع کرنے پر ملزم نے ا سکے کپڑے پھاڑ ڈالے اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر
گن پوائنٹ پر سمیرا بی بی سے زبردستی کر ڈالی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے
مدعی کی رپورٹ پر ملزم ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ندیم کی گرفتاری کے لیے
جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں تاحال ابھی تک ندیم لاپتہ ہے۔