اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 18 Jul 2008 07:07:00

فرمانبردار بیوی ملکی شہریت حاصل کرنے میں ناکام

فرانسیسی عدالت نے برقعہ پوش مراقشی نثراد 32 سالہ مسلم خاتون فیضہ مبشر کو محض اس بنیاد پر فرانسیسی شہریت دینے سے انکار کر دیا کہ وہ اپنے شوہر کی حد درجہ فرمانبردار ہے

پیرس (اردو ٹائمز) فرانسیسی عدالت نے برقعہ پوش مراقشی نثراد 32 سالہ مسلم خاتون فیضہ مبشر کو محض اس بنیاد پر فرانسیسی شہریت دینے سے انکار کر دیا کہ وہ اپنے شوہر کی حد درجہ فرمانبردار ہے۔ عدالت کونسل آف سٹیٹ نے اپنی رولنگ میں کہا ہے کہ فیضہ کی مذہبی رسومات فرانسیسی اقدار سے مطابق نہیں ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ خاتون اپنے مرد رشتہ داروں کی بالکل مطبع ہیں، وہ ان کی اطاعت کو اپنا معمول سمجھتی ہے ان رشتہ داروں کو چیلنج کرنے کا کوئی خیال بھی ان کے ذہن میں نہیں آیا۔ فیضہ مبشر سن 2000 سے  فرانس میں رہ رہی ہیں انہوں نے ایک فرانسیسی شہری سے شادی کی ہے اور فرانسیسی زبان میں روانی سے بات چیت کی اہلیت رکھتی ہیں وہ اس وقت تین بچوں کی ماں ہے۔ انہوں نے فرانسیسی شہویت کے لیے درخواست عدالت میں جمع کروائی تھی لیکن 2005 میں اس بنیاد پر ان کی درخواست مسترد کر دی گئی کہ وہ فرانسنسی اقدر سے پوری طرح ہم آہنگ نہیں ہے۔ فیضہ مبشر نے اس فیصلے کے خلاف کونسل آف سٹیٹ میں اپیل دائر کی تھی جبکہ کونسل آف سٹیٹ نے بھی ان کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier