سوات
(اردو ٹائمز) پتھری کی بیماری ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ نہ تو کوئی نئی بات
ہے اور نہ ہی کوئی انوکھی بات ہے مگر سوات کی ایک بچی کی آنکھوں سے پتھری نکل رہی
ہے اور اب تک تقریباََ 6 کلو گرام وزن کے سماوی پتھری نکل چکی ہے یہ ایک انوکھی
بات ہے۔ اسے قدرت کی طرف سے ستم ظریفی کہا جائے یا آنکھوں کی بیماری۔ مینگورہ شہر
سے 51 کلو میٹر دور کالام روڈ پر سوات کی تحصیل مدین کے علاقہ خوڑ میں 10 سالہ بچی
الماس کی آنکھوں سے پتھر نکلتےہیں۔ 18 دن پہلے تک اس بچی کی آنکھوں سے ریت نکلنی
شروع ہوئی تو اس الماس کا باپ اسے ڈاکٹر کے پاس لے گیا۔ امراض چشم کے ماہر نے بچی
کو دوائی اور آئی ڈراپ دیے مگر افادہ ہونے کے بجائے چند روز بعد بچی کی آنکھوں
سے پتھر نکلنا شروع ہوگئے۔ الماس کا باپ پریشان ہو گیا وہ الماس کولے کر آرمی کے
آئی میڈیکل کیمپ گیا۔ لیکن پتھر نکلنے کا سلسلہ جاری رہا۔ صبح 8 بچے سے شام 5 بجے
تک ہر گھنٹے بچی کی آنکھوں سے 10 سے 12 مرتبہ پتھر نکلتے ہیں جو ایک سینٹی میتر
سے 2 سینٹی میٹر تک لمبے ہوتے ہیں پتھری نکلتے وقت الماس کو کوئی تکلیف محسوس نہیں
ہوتی۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ پتھر نکلنے کے بعد اس کی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع
ہو جاتے ہیں۔ الماس کے والد کا کہنا ہے کہ الماس کو پہلے ایک عامل کے پاس لے جایا
گیا تھا جس کا کہنا تھا کہ الماس کے ساتھ جنات ہیں۔ سوات کے نچی ٹی وی کی ٹیم نے
خود بیچی کو ایک ماہر امراض چشم ڈاکٹر
ظاہر شاہ کو دکھایا لیکن انہوں نے آنکھوں
سے پتھری نکلنے کا عمل انوکھا واقعہ قرار دیا اور کہ وہ پہلی بار اس طرح کا مرض
دیکھ رہے ہیں جبکہ بچی کا باپ سخت پریشان ہے کہ لخت جگر کو علاج کےلیے کہاں لے کر جائے جہاں سے وہ مکمل صحت یاب اور نارمل ہو کر واپس لوٹے۔