اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 10 Jul 2008 12:21:00

اپنے بچوں کے اچھے اور پاکیزہ نام رکھیں

اچھے ناموںؓ کی اہمیت کے حوالے سے ایک تحریر

گویاءی ایک فاعلی قوت ہے اور سماعت مفعولی۔ جب انسان کوءی بات کرتا ہے تو اس کی آواز میں اس کی تمام جذباتی ، ذہنی اور روحانی کیفیت شامل ہوتی ہے۔ اگر وہ آواز کسی اچھی فطرت کے انسان سے نکلی ہے تو اس میں اچھی کیفیت ہو گی اور اگر کسی بری فطرت کے انسان سے نکلی ہے تو اس میں بری کیفیت ہو گی۔ یہی حال سننے والے کی کیفیت پر ثبت ہو گا۔ اگر اچھی کیفیت کی بات سنے گا تو اچھی کیفیت پیدا ہو گی اور اگر بری کیفیت کی بات سنے گا تو بری کیفیت پیدا ہو گی۔ انسانی آواز اور کیفیت کے اثرات کے بارے میں تو یہاں تک مشاہدہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی اچھی چیز کے بارے میں برے انسان مسلسل بری باتیں کرتے رہیں تو وہ چیز بری ثابت ہو جاتی ہے۔ اور اگر کسی بری چیز کے بارے میں اچھے انسان اچھی بات کرتے رہیں تو وہ اچھی ثابت ہو جاتی ہے۔ اسی لءے پرانے بزرگ ، مذہب اور اخلاقیات کے بانی منہ سے اچھی بات نکالنے پر بہت زور دیتے آءے ہیں۔

کچھ غیر مرءی عوامل ایسے ہیں جو انسان کی سمجھ سے بالا تر ہیں۔ آجکل کا انسان جس طرح دنیاوی اور اخروی ترقی میں فرق کرنے سے قاصر نظر آ رہا ہے اسی طرے اچھاءی اور براءی کے معیار وضع کرنے میں بھی کسی حد تک شش و پنج میں مبتلا ہے۔

بہرحال جو معیار بھی مقرر کءے جاءیں ان میں ایک معیار یہ ضرور ہو گا کہ انسان یا تو اپنے جیسے دوسرے انسانوں کے لءے فاءدہ بخش ہو گا یا ضرر رساں۔ دوسرے الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر انسان اپنے جیسے دوسرے انسانوں کے لءے فاءدہ بخش نہیں ہے تو ضرر رساں ہی ہے۔ انسان کے فاءدہ بخش ہونے کی صرف ایک نشانی ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ کسی دوسرے انسان کے لءے جذباتی ، ذہنی اور عقلی تکالیف کا باعث نہ بنے۔ فاءدہ بخش انسان کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ سب سے پہلے ساری دنیا کے انسانوں کے فاءدے کا سوچے گا اور پھر اپنے ملک ، قوم ، برادری ، گھر ، ماں باپ ، اولاد وغیرہ کے فاءدے کا۔ جبکہ ضرر رساں انسان کی سوچ اس کے بالکل برعکس ہے۔

مختصراً کہا جا سکتا ہے کہ فاءدہ بخش انسان ایک ایسے کردار کا انسان ہے جسے کلی طور پر مثبت کہا جا سکتا ہے۔ مزید بر آں ہم کہہ سکتے ہیں کہ کلی طور پر مثبت کردار کے انسان میں اس کے نام کا بہت عمل دخل ہوتا ہے۔ برے نام کا آدمی کبھی اچھے کردار سے مشہور نہیں ہوتا اور اچھے نام کا آدمی برے کردار سے مشہور نہیں ہوتا۔

اچھے اور برے نام دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ نام جن کے معانی اچھے ہیں اور ایک وہ نام جن کے معانی برے ہیں۔ دوسرے وہ نام جو اپنے والدین اور دوسرے بہن بھاءیوں کے ناموں سے متضاد نہیں بلکہ معاون اور مددگار ہیں یا متضاد ہیں اور معاون اور مددگار نہیں ہیں۔

یعنی برا نام ایک تو معنی کے اعتبار سے برا ہو سکتا ہے اور دوسرا اچھا ہونے کے باوجود اپنے ماں باپ کے ناموں سے تضاد کی وجہ سے برا ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر اور کچھ نہ ہو تو معنی کے اعتبار سے نام کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے۔ عام طور پر لوگوں کا خیال ہے کہ بلندی ، دولت ، بادشاہی ، حکم ، غلبہ ، عروج ، شہرت ، وغیرہ کے معانی دینے والے نام اچھے ہوتے ہیں۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ کچھ نام اپنی تاثیر کے اعتبار سے آتشی ہیں اور کچھ بادی ، کچھ آبی اور کچھ خاکی۔ کچھ ناموں کی خاصیت غرور ہے اور کچھ کا عجز و انکسار۔ ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ ایسا نام رکھا جاءے جو تمام نہیں تو بہت سے پہلوؤں سے اچھا ہو۔

اچھے ناموں کا ہر دو سطح پر اچھا ہونا ضروری ہے۔ یعنی اچھا نام معنی کے اعتبار سے بھی اچھا ہو اور والدین ، بہن بھاءیوں کے ناموں سے اس کا کوءی تضاد بھی نہ ہو۔ اس کی تاثیر بھی اچھی ہو اور خاصیت بھی۔ اچھے نام بے شمار ہیں۔ ضروری نہیں کہ ایک اچھا نام دوسرے کے لءے بھی اچھا ثابت ہو۔ اس لءے ایسے نام کا انتخاب کریں جو اس نءے بچے کے لءے اچھا ہو۔  

ناموں کے شخصیت پر اثرات کی تاریخ میں کءی مثالیں ملتی ہیں۔ تاریخ اسلام ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جن میں بزرگوں کے رکھے ہوءے نام دنیا اور آخرت کے اعتبار سے بڑے بابرکت ثابت ہوءے اور بچہ ہر دو جہانوں میں سرخرو رہا۔ اسی طرح بےشمار لوگ ایسے ہیں جن کا عروج ان کے ناموں کے اچھا اور اپنے والدین کے ناموں سے تضاد نہ رکھنے کی وجہ سے عمل میں آیا۔

نام کے اچھا ہونے کی ضرورت اور برے نام سے بچنے یا برے نام کو بدلنے  کے حوالے سے میں دو تین واقعات پیش کرنے کی جسارت کرتا ہوں۔

ہم سب جانتے ہیں کہ مدینہ منورہ کا نام یثرب تھا لیکن بدل کر مدینہ منورہ رکھ دیا گیا۔ وہ شہر جسے بیماریوں کا گھر کہا جاتا تھا نام بدل دینے سے شفا کا گہوارہ بن گیا۔ ایک اور موقع پر جب گفت و شنید کی کءی کوششیں ناکام ہو گءیں اور مسءلے کا کوءی حل نکلتا نظر نہیں آتا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سنا کہ اب کی بار جو آدمی قریش کی طرف سے گفت و شنید کے لءے آ رہا ہے اس کا نام سہیل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خوشی کا اظہار فرمایا اور صحابہ کرام کو معاملہ حل ہونے کی بشارت دی۔ سہیل کا مطلب ہے آسانی پیدا کرنے والا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس نام کے آدمی کے گفت و شنید کے لءے آنے کو اچھا خیال کیا اور معاملے کے حل ہونے کی بشارت دے دی جو پوری ہوءی۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیوی برہ کا نام جویریہ رکھ دیا۔ برہ کا مطلب ہے نیکی۔ بظاہر نام کا مطلب اچھا ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بدلنا پسند فرمایا۔ اس نام کے بدلنے کی وجہ اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں ، ہم جو بھی خیال کریں گے محض ایک قیاس ہو گا۔

سنن ابو داؤد میں حزن بن ابو وہب سے رواءت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا ، "تمہارا نام کیا ہے؟" انہوں نے کہا ، " حزن (کھردرا، غمگین)" آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، " تم تو سہل ( آسان ، ملاءم ) ہو" انہوں نے کہا ، " سہل کو تو ہر کوءی کچلتا اور بے عزت کرتا ہے۔" ان کا کہنا ہے کہ کھردرا پن یا غمگینی اس کے بعد ان کے گھر سے کبھی ختم نہیں ہوءی۔

حضرت ابو داؤد فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عاص ، عزیز ، حکم ، غراب ، حباب ، شہاب ناموں کو بدل کر ہشام کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حرب (جنگ) کو بدل کر سلم (امن) کر دیا۔

اسی ضمن میں حضرت ابو داؤد نے پانچ سات اور بھی احادیث نقل کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ نام کے اچھا ہونے کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بہت ترجیح دی ہے۔ ہمیں چاہءے کہ اپنے بچوں کے نام رکھتے وقت ہم جدید اور بے معنی نام رکھنے کی بجاءے پاکیزہ ، عجز و انکسار سے بھرے اور صالح نام رکھیں اور ہر طرح کے شر انگیز اور شیطانی ناموں سے پرہیز کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا میں امن ، عجز اور درگزر پھیلانے کی توفیق عطا فرماءے ، اور ہر طرح کے شر سے ، خصوصاً ایسے شر سے جو اچھاءی نظر آتا ہے ، بچنے کی ہمت عطا فرماءے۔ آمین۔

 

سید آفاق شاہ

shahaala@yahoo.com

 

 

 

 






basit (basittalii@gmail.ocm) lahore

ہم دوسروں کو کس نام ، کس نیت اور کس لہجے میں بلاتے ہیں ، میرے خیال میں ہمارے اور دوسروؓں کے کردار پر واقعی اس بات کا اثر پڑتا ہے۔ اچھے اور بڑے لوگوں کے اچھے اور بڑے نام ہوتے ہیں۔

(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں



© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier