اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 07 Jul 2008 05:49:00

70سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کا جنم

لڑکے کی خواہش آئی وی ایف طریق علاج کی مدد سے ہندوستان کی شمالی ریاست اترپردیش کی ایک 70 سالہ عورت جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے

اترپردیش (اردو ٹائمز) لڑکے کی خواہش میں آئی وی ایف طریق علاج کی مدد سے ہندوستان کی شمالی ریاست اترپردیش میں ایک 70 سالہ عورت نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ اوم کاری وہ عورت ہے جس نے 70 سال کی عمر  میں جڑواں بچوں کو جنم دیا ہےان کے پاس اپنی پیدائش کا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ہے جس سے پتہ چل سکے کہ ان کی عمر کتنی ہے، ان کے پاس ایسا کوئی سرٹیفکیٹ ہوتا اور یہ ثابت ہوجاتا کہ وہ ستر سال کی ہیں تو وہ دنیا کی سب سے بزرگ ماں کہلاتیں۔ اوم کاری کہتی ہیں کہ وہ 1947 میں نو برس کی تھیں۔ جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے جن کی پیدائش آپریش سے ذریعے عمل میں آئی ہے۔ اوم کاری اور اس کا شوہر چرم سنگھ کا کوئی بیٹا نہ تھا اور وہ دونوں  لڑکے کے اتنے خواہش مند تھے کہ آئی وی ایف کے علاج کے لیے انہوں نے اپنی پوری زندگی کی کمائی کے ساتھ بینک سے قرضہ بھی لیا۔ ان کی پہلے دو بیٹیاں ہیں اور جن میں سے ان کے پانچ نواسے نواسیاں بھی ہیں۔ اوم کاری اور اس کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹاں تو تھیں لیکن انہیں ہمیشہ سے لڑکے کی خواہش تھی جو ہماری جائیداد سنبھالے اب خدا نے ہماری مراد پوری کر دی ہے۔ ان کا کہناہے کہ دونوں بچے خدا کی طرف سے ان کےلیے تحفہ ہیں۔ اوم کاری سے پہلے سب سے عمر رسیدہ ماں بننے کا اعزاز اسپین کی ایک خاتون نے حاصل کیا تھا جس نے دسمبر 2006 میں بار سلونا میں 67 سال کی عمر میں جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ 2003 میں بھارت کی ہی ایک ریاست اڑیسہ کی ایک 65 سالہ خاتون نے ایک لڑکے کو جنم دے کر عمر رسیدہ ماں کا اعزاز حاصل کیا تھا۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier