اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

اپریل کے دوران بیروزگار افراد کی شرح میں 0.2 فیصد کمی

اپریل کے دوران بیروزگار افراد کی شرح میں 0.2 فیصد کمی

اوٹاوا: کینیڈا نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران اس کی بیروزگار افراد کی شرح میں شرح میں 0.2 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ نوجوانوں کی جانب سے روزگار کی تلاش میں کمی ہے۔ محکمہ اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران ملک میں بیروزگار افراد کی شرح 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 6.5 فیصد رہی جو 2008 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے، اس کی وجہ نوجوانوں کی جانب سے روزگار کی تلاش میں کمی ہے۔ اپریل کے دوران 55 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو روزگار کے زیادہ مواقع ملے تاہم 25ـ54 سال کے افراد کو روزگار کے مواقع گزشتہ ماہ کی سطح پر ہی فلیٹ رہے۔ ماہ کے دوران جن شعبوں میں روزگار کے زیادہ مواقع فراہم ہوئے ان میں تعلیمی خدمات، صحت عامہ، سماجی معاونت، ٹرانسپورٹیشن اور ویئر ہائوسنگ کے شعبے نمایاں ہیں۔جن شعبوں میں روزگار کے مواقع میں کمی آئی ان میں کاروبار، تعمیرات، معاونتی خدمات، رہائش اور خوراک کے شعبے نمایاں ہیں۔