اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

بلیز میں دوہرے قتل کے سلسلے میں ایک کینیڈین شہری گرفتار

بلیز میں دوہرے قتل کے سلسلے میں ایک کینیڈین شہری گرفتار

بلیز پولیس نے اونٹاریو کی ایک خاتون اور اس کے امریکی بوائے فرینڈ کے قتل کے سلسلے میں ایک کینیڈین شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ 52 سالہ فرانسیسکا ماٹس اور اس کے 36 سالہ امریکی بوائے فرینڈ ڈریو ڈی وورسنے کی لاشیں قصبہ کورزل ، جہاں ان کی رہائش تھی ، کے باہر گنے کے کھیتوں میں ملی تھیں۔ لاشیں گلنے لگی تھیں۔ آٹوپسی کے مطابق ان دونوں کو گلا گھونٹ کر مارا گیا تھا۔ ان دونوں کو آخری مرتبہ ان کے دوستوں نے 25 اپریل کو کورزل کے ایک بار سے نکلتے ہوئے دیکھا تھا۔ ماٹس کو اگلے روز کینیڈا کے لئے اور ڈی وورسنے کو جمعہ کے روز امریکہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔ پولیس کے مطابق قتل میں ایک سے زیادہ لوگ ملوث ہیں اور ان کو جان پہچان والے لوگوں نے گھات لگا کر پکڑا تھا۔

loading...