اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

کیوبیک کے کئی علاقے شدید بارش کے بعد زیر آب

کیوبیک کے کئی علاقے شدید بارش کے بعد زیر آب

کیوبیک سٹٰی سمیت کیوبیک صوبے کی تقریباً 100 میونسپلٹیاں شدید بارش کے بعد زیر آب آ گئیں۔ بیسمنٹس میں رہائش پذیر لوگ خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت متاثرین کو مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ جمعہ سے اتوار تک ان علاقوں میں تقریباً 55 ملی میٹر مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جزیرہ آئیل مرسےئر اور آئیل بیزارڈ کے کئی علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ پیئر فانڈز راکس بورا کے میئر دی متریوس جم بیس نے بتایا کہ بورو کے ملازمین ، فائر فائیٹرز اور مانٹریال پولیس ساری رات لوگوں کی مدد کرتے رہے ہیں اور دن کے وقت بھی وہ متاظرہ علاقو ں میں مدد کو موجود رہیں گے۔ میئر بیس کاس کہنا تھا کہ گلیوں میں سیلابی پانی اس تیزی سے گلیوں میں داخل ہوا کہ لوگ کچھ نہ کر سکے۔