اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 06:38:00

کوٹلی امام کے قریب نمازجنازہ میں خود کش حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان،کوٹلی امام کے قریب نمازجنازہ میں خود کش حملہ8افراد جاںبحق،35سے زائد زخمی مشتعل افراد کی ہوائی فائرنگ،مظاہرے،بم دھماکہ ریمورٹ کنٹرول تھا،آزادذرائع

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)ڈیرہ شہر میں کوٹلی امام کے قریب گزشتہ رات فائرنگ کے واقعہ میں قتل ہونے والے اہل تشیع کے ایک شخص سید اقبال حسین شاہ کے جنازہ میں بم دھماکہ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے مرنے والوں میں 6 افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لائی گئیں جبکہ دیگر دولاشوں کے بکھرے ہوئے اعضاءکو جمع کیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکہ خود کش تھا اور حملہ آور جنازہ کے اندرموجود تھا آزاد ذرائع بم دھماکہ کوریمورٹ کنٹرول بتارہے ہیں زخمیوں کا علاج معالجہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی بنیادوں پر شروع کردیا گیا سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کے ارد گرد تمام علاقہ کوگھیرے میں لے لیا اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی وہاں پر بھی پولیس اور ایف سی کی بھاری تعداد تعینات کردی گئی ابتداءمیں ہسپتال کے باہر ہوائی فائرنگ کی وجہ سے ڈاکٹروں کو اپنے فرائض انجام دینے میں دقت پش آرہی تھی فائرنگ مشتعل افراد کررہے تھے جبکہ شہرمیں جگہ مشتعل افراد مظاہرے اورہوائی فائرنگ کرتے رہے پانچ گاڑیوں کو بھی نذرآتش کردیا گیا واقعہ کے بعد تمام شہر میں کاروباری مراکز اوردکانیں بند ہوگئیں شہرمیں بے چینی خوف وہراس اورکشیدگی ہے پولیس کو حالات کنٹرول کرنے میں کافی مشکلات کاسامنا ہے









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier