اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 04:37:00

قومی اسمبلی کو جوابدہی کابینہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے ، گیلانی

آئندہ اگر کوئی وفاقی وزیر ایوان میں موجود نہ ہوا تو وزیرپارلیمانی امور یا وزیر قانون جواب دینے کے پابند ہوں گے ‘ وزیراعظم گیلانی

 اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ اگر کوئی وفاقی وزیر ایوان میں موجود نہ ہوا تو اس کی جگہ وزیرپارلیمانی امور یا وزیر قانون ایوان کو جواب دینے کے پابند ہوں گے یہ بات وزیراعظم نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں ایک توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں کہی جو وزیرماحولیات حمید اللہ جان کی عدم موجودگی کے باعث موخر کرنا پڑا- وزیراعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی کو جوابدہی کسی ایک وزیر کی نہیں کابینہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داری نبھائیں گے قبل ازیں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے ایوان کو بتایا کہ وزیر ماحولیات بھارت کے دورے پر ہیں لہذا ہماری درخواست ہے کہ توجہ دلاﺅ نوٹس موخر کر دیا جائے واضح رہے کہ یہ توجہ دلاﺅ نوٹس نفیسہ شاہ ‘بیگم یاسمین رحمان‘بیگم شمشاد ستار بچانی‘بشری گوہر اور پرویز حان ایڈووکیٹ کی طرف سے پیش کیا گیا جس میں خطرے سے دو چار جنگلی حیات کی اقسام کے بے دریغ شکار اور غیر قانونی تجارت سے متعلق تھا









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier